امام زمانہ (عج ) شیعہ اور اہل سنّت منابع کی روشنی میں

تحریر: ولی الحسن

امام زمانہ عجل اللہ کے بارے میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور تمام ائمہ سے بہت سی روایات وارد ہوئی ہائے جن میں اپ کی ولادت وغیبت اور ظہور اور ان کے قیام جہانی،اور آپ کی تمام خصوصیات بیان ہوئی ہیں ۔یہ تمام خصوصیات و فضائل  امام  کی ولادت سے بہت پہلے بیان ہو چکی ہے من جملہ ان میں سے یہ کیا ہے وہ خاندان پیغمبر سے،فرزندان حضرت زہرا سے امام حسین کی نسل سے ہوں گے ۔اسی کے ساتھ وہ اپنے قیام جہانی سے دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے اس بارے میں جو روایات بیان ہوئی ہیں ان کی تعداد اس قدر زیادہ ہے کہ تاریخ اسلام میں بہت کم ایسے موجود ہیں جن کے لیے اتنی حدیثیں وارد ہوئی ہیں ہم یہاں پر ان روایات کی تعداد جو معصومین سے امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں وارد ہوئی ہے بیان کریں گے اور اسی کے ساتھ ان کی ان کتابوں کے نام بھی بیان کریں گے جو علمائے شیعہ نے اپ کے بارے میں لکھی ہیں اور پھر وہ روایات پیغمبر جو اہل سنت سے ہم تک پہنچی ہیں نیز وہ کتابیں جو اس موضوع پر اہل سنت علماء نے لکھی ہیں انہیں بیان کریں گے۔

امام مہدی  (عج)  کے بارےمیں ائمہ معصومین علیہم السلام کی احادیث

امام مہدی علیہ السلام  کی  فضیلت میں جو حدیثیں اماموں  سے ہم تک پہنچی  ہیں وہ اس طرح ہیں:

۱- امام علی علیہ السلام سے 51 حدیث

۲-  امام حسن علیہ السلام سے پانچ حدیث

۳- امام حسین علیہ السلام سے 14 حدیث

۴- امام زین العابدین علیہ السلام سے 11 حدیث

۵- امام محمد باقر علیہ السلام سے ۶3 حدیث

۶-امام جعفر صادق علیہ السلام سے 124 حدیث

۷-موسی امام موسی کاظم علیہ السلام سے ۶ حدیث

۸- امام علی رضا علیہ السلام سے 19 حدیث

۹-امام محمد تقی علیہ السلام سے ۶ حدیث

۱۰- امام علی نقی علیہ السلام سے  حدیث

۱۱- امام حسن عسکری علیہ السلام سے 22 حدیث

لیکن وہ احادیث جو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اس بارے میں وارد ہوئی ہیں اسے اگے بیان کریں گے۔

امام زمانہ علیہ السلام کے بارے میں اہم  احادیث

الف۔امیر المومنین علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں کہ پیغمبر نے فرمایا کہ دنیا ختم نہیں ہوگی مگر یہ کہ ایک مرد جو نسل امام حسین علیہ السلام سے ہوگا میری امت کے امور کو اپنے ہاتھوں میں لے لے گا اور دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دے گا

ب۔امام حسین علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اگر عمر دنیا میں ایک دن ہی باقی ہو تو خدا اس دن کو اتنا طولانی کر دے گا کہ میری نسل سے ایک مرد قیام کرے گا اور دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جس طرح وہ ظلم و جور سے بھری ہوگی اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سنا کہ وہ ایسا فرماتے تھے

ج - امام جواد علیہ السلام فرماتے ہیں کیا عبدالعظیم حسنی سے ہمارا قائم مہدی منتظر ہے کہ زمانہ غیبت میں چاہیے کہ اس کا انتظار کریں اور اس کے ظہور کے زمانے میں چاہیے کہ ان کی اطاعت کریں وہ میری اولاد ہوگی اور میری نسل سے ہوگا ۔قسم ہے اس خدا کی جس نے محمد کو پیغمبر بنایا اور امامت کو ہم میں رکھا اگر دنیا کی عمر سوائے ایک دن سے زیادہ نہ ہوگی تو خدا اس دن کو اتنا طول دے گا کہ مہدی ظاہر ہوگا اور دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جس طرح وہ ظلم و چور سے بھری ہوگی اور خداوند عالم ان کے کام میں اصلاح کرے گا کہ جس طرح جناب موسی کی اصلاح کی تھی کہ جب ایک شب جناب موسی اپنی بیوی کے لیے اگ لینے گئے تھے اور جب پلٹے تو نبوت و رسالت لے کر پلٹے پھر امام جواد فرماتے ہیں کہ ہمارا بہترین کام یہ ہے کہ (امام اور شیعیان ) امام مہدی کے ظہور اور قیام کا انتظار کرتے ہیں

امام مہدی  (عج) ،  اہل سنت کے منابع میں

جیسا کہ بیان کیا گیا تھا کہ مہدویت اور امام مہدی علیہ السلام کے وجود کا عقیدہ اور ان کے قیام اور ظہور پر عقیدہ رکھنا یہ صرف مذہب اثنا عشری سے مخصوص نہیں ہے بلکہ اہل سنت کے محدثین نے بھی امام مہدی ع  سے مربوط حدیثوں کو بہت سے گروہ صحابی و تابعین سے وارد ہوئی ہے جیسے شافعی، حنبلی، مالکی، حنفی اور بھی دوسرے گروہ سے روایت وارد ہوئی ہیں جو امام مہدی کے بارے میں ائی ہیں۔

بزرگ محققین کے مطابق  محدثین اہل سنت نے امام مہدی ع سے مربوط احادیث کو 33 افراد جو اصحاب پیغمبر میں سے تھے اپنی کتابوں میں نقل کیا ہے اہل سنت کے مشہور اور بزرگ علماء کے جن کی تعداد ٦١ نقل  ہوئی ہے انہوں نے امام غائب عج کے ظہور کی خبر کو اپنی کتاب میں لکھا ہے اور تقریبا 32 لوگوں نے مستقل طور پر امام مہدی عج  کے بارے میں کتاب لکھی ہےمستنداحمد حنبل (متوفی ۲۴۱ہجر)  اورصحیح بخاری متوفی 256 ہجری کے یہ اہل سنت کے مشہور کتابوں میں سے  ہیں جنہوں نے امام مہدی  عج کی ولادت سے قبل لکھی گئی ہے ان میں امام مہدی عج کے بارے میں حدیث نقل ہوئی ہے۔

۱- احمد ابن حنبل نے جو حدیث اپنی کتاب میں ذکر کی ہے وہ یہ ہے کہ پیغمبر نے ارشاد فرمایا ہے کہ اگر دنیا کی عمر ایک دن سے زیادہ باقی نہ بچی ہو تب بھی یقینا خدا میرے خاندان میں سے ایک شخص کو بھیجے گا اور وہ اس دنیا کو عدل و انصاف سے بھرتے گا جس طرح وہ ظلم و جار سے بھری۔لو لم يبقى من الدنيا الا يوم لبعث الله عز وجل رجلا منا يملاها عدلا كما ملئت جورنا  (احمد بن حنبل،بیروت،دار الفکر ج۱،ص99)

وہ احادیث  جو نبی اکرم ص سے امام مہدی  عج کے بارے میں اور آپ کی صفات و علامات اہل سنت کے قدیم منابع میں اس قدر زیادہ پائی جاتی ہے کہ دانشمندان علم حدیث حافظان حدیث اہل سنت نے ان احادیث کو متواتر جانتے ہیں۔ایک اجمالی تحقیق کی بنا پر اہل سنت کے بزرگ دانشمندوں میں سے 17 افراد نے وہ حدیث جو امام مہدی کے بارے میں ائی ہے ان کے مطابق ہونے کو اپنی کتاب میں بیان کیا ہے۔

شوکانی نے ان روایات کو ثابت کرنے کے لیے ایک کتاب کہ جس کا نام  "التوضيح في في تواتري ما جاء في المنتظروالرجال و المسيح" ہے ۔

۲- حافظ عبداللہ گنجی شافعی متوفی 258 ہجری اپنی کتاب البیان فی اخبار صاحب امان کے گیارہویں باب میں کہتے ہیں کہ وہ احادیث پیغمبر اکرام جو امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں ائی ہیں ان دلیلوں کے مطابق کہ جو راویوں کے پاس موجود ہے وہ حد تواتر تک پہنچتی ہیں (منتخب الاثردر احیاء الکتاب العریۃ ج ۵۔ ص۳۲۷)

۳-مشہور حافظ ابن حجر اسقلانی شافعی متوفی 852 ہجری اپنی کتاب فتح الباری جو صحیح بخاری کی شرح میں لکھی گئی ہے اس میں کہتے ہیں کہ احادیث متواتر میں ایا ہے اس میں سے کچھ یہ ہے کہ مہدی اس امت میں ہیں اور جناب عیسی اسمان سے ائیں گے اور امام مہدی کے پیچھے نماز پڑھیں گے (فتح الباری بشر ح صحیح بخاری،بیروت،دار المعرفۃ،ج۶ص۴۹۳۔۴۹۲)

۴- مومن شب لنجی لکھتے ہیں کہ پیغمبر سے اخبار متواتر پہنچی ہے کہ اس میں بتایا گیا ہے کہ مہدی اپ کے خاندان میں سے ہوں گے اور زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے (انوار الابصار،قاہرہ،مکتبۃ المشہد الحسینی ص۱۷۱)

۵ شیخ محمد صاحبان لکھتے ہیں کہ پیغمبر سے اخبار متواتر نقل ہوئی ہائے جو اس بات پر موقوف ہے کہ امام مہدی قیام کریں گے اور وہ خاندان پیغمبر میں سے ہوں گے اور زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے(اسعاف الراغبین،در حاشیہ نور الابصار،ص،140)

۶-شیخ منصور علی ناصف اپنے زمانے کے بزرگ علماء میں تھے جو کتاب التاج الجمعہ للاصول کے مولف ہائے وہ لکھتے ہیں کہ قدیم وجدید دانشمندوں کے درمیان مشہور ہے کہ اخری زمانے میں یقینا ایک شخص جو خاندان پیغمبر میں سے ہوگا جس کا نام مہدی ہوگا وہ ظہور کرے گا وہ تمام اسلامی ملکوں پر مسلط ہوگا تمام مسلمان اس کی پیروی کریں گے اور وہ ان کے درمیان عدل و انصاف سے کام لے گا اور دین کو قوت بخشے گا اور اس وقت دجال کا ظاہر ہوگا اور جناب عیسی اسمان سے نیچے ائیں گے اور دجال کو قتل کریں گے یا قتل کرنے میں امام مہدی کی مدد کریں گے (التاج الجامع لاصول ،قاہرہ،طبع دوم،داراحیاءالکتب العریۃ ،ج۵،ص۳۱۰)

امام مہدی کے بارے میں جو احادیث وارد ہوئی ہیں یہ ایک گروہ جو بزرگ اصحاب میں سے تھے انہوں نے نقل کیا ہے اور بزرگ محدث جیسے ابو داؤد، ترمذی، ابن ماجہ، طبرانی، ابو یعلی، بزاز، امام حنبل، حاکم نیشابوری نے حدیثوں کو اپنی کتابوں میں نقل کیا ہے (شرح نہج البلاغہ ،دار احیاء الکتاب العریۃ ،ج۱۰،ص۹۲)


عین الحیات فاونڈیشن

امام زمانہ (عج ) شیعہ اور اہل سنّت منابع کی روشنی میں

اعمال کی قبولیت میں رکاوٹ بننے والے صفات رذیلہ

امام ,مہدی ,علیہ ,السلام ,حدیث ,بارے ,علیہ السلام ,امام مہدی ,وارد ہوئی ,اپنی کتاب ,امام زمانہ ,احیاء الکتاب العریۃ ,علیہ السلام فرماتے
مشخصات
آخرین جستجو ها