امام زمانہ عج شیعہ اور اہل سنّت منابع کی روشنی میں تحریر ولی الحسن امام زمانہ عجل اللہ کے بارے میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور تمام ائمہ سے بہت سی روایات وارد ہوئی ہائے جن میں اپ کی ولادت وغیبت اور ظہور اور ان کے قیام جہانی،اور آپ کی تمام خصوصیات بیان ہوئی ہیں ۔یہ تمام خصوصیات و فضائل امام کی ولادت سے بہت پہلے بیان ہو چکی ہے من جملہ ان میں سے یہ کیا ہے وہ خاندان پیغمبر سے،فرزندان حضرت زہرا سے امام حسین کی نسل سے ہوں گے ۔اسی کے ساتھ وہ اپنے قیام جہانی سے دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے اس بارے میں جو روایات بیان ہوئی ہیں ان کی تعداد اس قدر زیادہ ہے کہ تاریخ اسلام میں بہت کم ایسے موجود ہیں جن کے لیے اتنی حدیثیں وارد ہوئی ہیں ہم یہاں پر ان روایات کی تعداد جو معصومین سے امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں وارد ہوئی ہے بیان کریں گے اور اسی کے ساتھ ان کی ان کتابوں کے نام بھی بیان کریں گے جو علمائے شیعہ نے اپ کے بارے میں لکھی ہیں اور پھر وہ روایات پیغمبر جو اہل سنت سے ہم
اشتراک گذاری در تلگرام
اعمال کی قبولیت میں رکاوٹ بننے والے صفات رذیلہ تحریر سید محمد شاداب رضوی رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے۔ اور اس مہینے کی عظیم شبیں ہمارے درمیان میں ہیں جن کو شبھائے قدر کہا گیا ہے۔ ان شبوں کی عظمتوں کا اندازہ لگانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے لیکن یہی اعتراف کہ ان شبوں کو اندازہ نہیں لگایا جاسکتاہے، ہمیں اللہ کی بارگاہ میں حاضر کرنے کے لئے کافی ہے۔ ان شبوں میں سب سے زیادہ تاکید جس بات اور جس عمل پر کی گئی ہے وہ دعا ہے۔ یقینا بارگاہ الہی میں حاضر ہوکر ہمیں اپنا دامن فقر پھیلا دینا چاہئے اور اپنی مقدرات کی بہتری کے لئے دعا کرنا چاہئے۔ ہمیں ان شبوں میں سچے دل سے اللہ سے دعا کرنا چاہئیے کہ وہ ھمیں گناہوں کی آلودگی سے پاک کردے ۔ یقینا اللہ تعالیٰ ضرورهماری دعا قبول کرے گا، ہمیں کم سے کم اللہ کی بارگاہ میں اس بچے کی طرح روتے ہوئے، خلوص کے ساتھ معافی مانگںا چاہئے جس طرح ایک بچہ اپنے باپ، اپنے بزرگ کے پاس جاتا ہے اور معافی مانگتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا چاہئے کہ اللَّهُمَّ ا
اشتراک گذاری در تلگرام